لزبن/پرتگال(پی پی آئی)لاہور کے رہائشی نوجوان طالب علم انتھونی شوکت کو پرتگال میں قتل کر دیا گیا۔ اہلخانہ نے حکومت سے میت جلد پاکستان لانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول انتھونی شوکت پرتگال کینسر ریسرچ کے پراجیکٹ کے لیے گیا تھا۔گھر والوں نے مزید بتایا کہ مقتول کو ڈاکوؤں نے قتل کیا، موبائل، رقم اور لیپ ٹاپ لوٹ لیا۔نتھونی شوکت نے سویڈن سے ماسٹر اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔پرتگال میں کمیونٹی ذرائع کا ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کہنا تھا کہ انتھونی شوکت سوئیڈن سے چند روز قبل ہی پرتگال آئے تھے، بے دردی سے قتل کا واقعہ پورتو میں پیش آیا۔ انتھونی کا قتل ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوا، تاہم مقامی پولیس سے قتل کی اصل وجوہات و محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔ مرحوم انتھونی شوکت پڑے لکھے باصلاحیت تھے، اور اپنے یو ٹیوب پیج پر یورپ کی امیگریشن کے حوالے سے انتہائی مفید معلومات بھی شیئر کیا کرتے تھے۔
Next Post
فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ
Fri May 10 , 2024
لاہور(پی پی آئی)فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ ڈبلن میں قومی ٹیم کو آج جوائن کرلیں گے مگر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے محمد عامر ڈبلن روانہ ہوئے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے […]
