اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔
Next Post
وزیراعظم آج عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے ریاض پہنچیں گے
Sat Apr 27 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے حوالے سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے۔وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلاس شواب نے اس […]
