سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شعیب ملک کی بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل ثانیہ مرزا سے ان کی ناراضگی کی تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اپنے بیٹے کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔ جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ دنوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان ناراضگی کی خبریں گردش کرتی رہیں جبکہ اذہان ملک کو اپنی والدہ کے ساتھ ہی دیکھا گیا تاہم اب شعیب ملک کی بیٹے کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔