شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

20 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیا اسمگلنگ کی کوشش ناکام

گوادر(پی پی آئی)گوادر کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑ سے زائد مالیت کی ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق گوادر کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں 20 کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام کے مطابق ایف سی کی مددسے حب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی اس دوران اسمگل سامان برآمد ہوا، حب میں  بس  سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوا جس کی مالیت 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے۔حکام نے بتایا کہ ادو میں بسوں سے فریج کی گیس سے بھرے سلنڈر، ممنوعہ کیمیکل اور  چھالیہ برآمد کرلیے گئے، 2 بسوں اور اسمگل شدہ سامان کی مالیت 30 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔ترجمان کے مطابق حب میں ایک اور کارروائی کے دوران اسمگل کپڑا، سگریٹس، پلاسٹک بیگ اور چھالیہ برآمد ہوا، 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اسمگل  شدہ سامان اور بس بھی ضبط کر لی گئی۔حکام نے بتایا کہ حب میں چوتھی کارروائی کے دوران بس سے اسمگل کپڑا، شاپنگ بیگ، چھالیہ، بھارتی گٹکا اور سگریٹس برآمد ہوا، اسمگل شدہ سامان اور بس کی  مجموعی مالیت  3 کروڑ 76 لاکھ  روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ایک اور بس  سے چھالیہ برآمد ہوا، جس ک مالیت 2 کروڑ 27 لاکھ سے زائد ہے، اس کے علاوہ حب میں کنٹینرز سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ ضبط کیا گیا جس کی مجموعی مالیت 2 کروڑ 96 لاکھ روپے ہے۔