جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آڈیو لیکس کیس میں اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کے دلائل پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔عدالتی معاون بیرسٹراعتزاز احسن نے دلائل کے دوران ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کا نام لیا، جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آپ کس کی بات کر رہے ہیں یہاں بہت سارے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹس ہیں، جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پنجاب ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی بات کر رہا ہوں، ایسا لگتا ہے عدلیہ نے اسٹینڈ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،عدلیہ کو الیکشن 90 دن کے اندر نہ ہونے پر سٹینڈ لینا چاہئے تھا،اب بھی وقت ہے کہ ہم کھڑے ہو جائیں اور اپنا ہاوس ان آرڈر کریں۔انہوں نے کہا کہ میں پارلیمان کی سپرمیسی جبکہ آئین کی سپر سپر میسی پر یقین رکھتا ہوں، عدالت کا کام جائز یا ناجائز قرار دینا ہے اور اس آرڈر پر عمل ہو گا۔