جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سہراب گوٹھ کیلئے ترقیاتی منصوبے متعارف کروائینگے: لالا عبدالرحیم

کراچی(پی پی آئی)پیپلزپارٹی سہراب گوٹھ ٹاون کے چیئرمین لالا عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سہراب گوٹھ ٹاون کے عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے،پی پی آئی کے مطابق  لالا عبدالرحیم نے اپنے دفتر میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں سہراب گوٹھ میں اسٹریٹ کرائم کی بگڑتی صورتحال سے متعلق کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، سہراب گوٹھ میں سرکاری ڈسپنسری کے قیام کیلئے بھی اعلیٰ حکام کو درخواست دی جاچکی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقے کے بچے مفت اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوں،ہمارا وعدہ ہے کہ سہراب گوٹھ کی ترقی کیلئے مزید منصوبے بھی متعارف کروائے جائیں گے۔