سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 13سو موٹر سائیکلیں ضبط

جدہ(پی پی آئی)سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پرایک ہزار 389 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔ 21 اپریل سے 27 اپریل تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔محکمے نے کہا ہے کہ ’جس طرح گاڑیوں پر ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں‘۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’سب سے زیادہ جدہ میں موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 663 ہے‘۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 369 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔’مکہ مکرمہ میں 10، مدینہ منورہ میں 114 اور تبوک میں 6 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔

Latest from Blog