اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت، تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سکھر اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ،،کوئٹہ الیکٹرک کمپنی بلوچستان کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پی کے کی ملکیت ہوگی۔لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق بجلی چوری، عدم وصولیوں کا بوجھ قومی خزانہ اٹھانے کے قابل نہیں رہا۔بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں نیپرا نے صارفین کے بروقت مسائل حل نہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ٹرانسفارمر بروقت ٹھیک نہ ہونے کی صورت تقسیم کار کمپنیوں پر عائد جرمانہ صارفین کو دیا جائے گا۔
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
حج 2024کیلئے قبل از وقت درخواستوں، واجبات کی قسطوں میں وصولی زیرغور
اسلام آباد (پی پی آئی)وزرات مذہبی امور کے حکام کوشش کر رہے ہیں کہ طویل المدتی حج پالیسی لائی جائے۔حج 2024 کے لیے وقت سے پہلے درخواستوں کی وصولی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق واجبات کی اقساط میں ادائیگی کی تجویز بھی زیرغور ہے نیز زمینی اور سمندری راستے سے سستے سفر کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں جس سے اخراجات میں کمی آئے گی۔
میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:چودھری پرویز الہٰی
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر رہنماچودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج کی اس ملک کیلئے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پی پی آئی کے مطابق عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا میں میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میڈیا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔صدر پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں، الیکشن وقت پر نہیں ہو رہا اس بارے عدلیہ کے پاس جائیں گے۔
معروف گلوکارہ نیّرہ نور کی پہلی برسی منائی گئی
کراچی (پی پی آئی)بلبلِ پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرنے والی معروف گلوکارہ نیّرہ نور کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ان کے مداحوں نے پیر کو پہلی برسیمنائی اور ان کی یادیں تازہ کیں۔پی پی آئی کے مطابق3 نومبر 1950 میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہونے والی نیّرہ نور 50 کی دہائی کے آخر میں اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آئی تھیں۔ان کا کیرئیر 70 کی دہائی سے شروع ہوا اور 2022 تک جاری رہا۔ نیّرہ نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی بلکہ ریڈیو سن سن کر گانا سیکھا۔1968 میں انہوں نے ریڈیو پاکستان اور پھر 1971 میں پاکستان ٹیلی ویژن پر گانے گانا شروع کر دیے۔نیّرہ نور کا شمار ملک کی ٹاپ پلے بیک سنگرز میں ہوتا ہے اپنے شاندار کریئر کے دوران کئی ایوارڈز اور تعریفیں سمیٹیں، ساتھ ہی 2005 میں انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ان کی خوبصورت اور مترنم آواز کی وجہ سے انہیں بلبل پاکستان کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق نیّرہ نور کی شادی ساتھی گلوکار شہریار زیدی سے ہوئی جو کہ اب اداکاری کے شعبے میں نمایاں ہیں، ان کے دو بیٹے (علی اور جعفر) ہیں۔ان کے معروف گانوں ملی نغموں اور غزلوں میں، تیرا سایہ جہاں بھی ہو سجنا، روٹھے ہو تم تم کو کیسے مناؤں پیا، آج بازار میں پا بجولاں چلو، کہاں ہو تم چلے آؤ، اے عشق ہمیں برباد نہ کر اور وطن کی مٹی گواہ رہنا سمیت دیگر بہت سے شامل ہیں۔نیّرہ نور کا انتقال 21 اگست کو مختصر علالت کے بعد کراچی میں ہوا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سات دسمبر سے بیس جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائے گے جب کہ پہلے دو ون ڈے میچز اٹھارہ اور بائیس دسمبر کو شارجہ، تیسرا ون ڈے بیس دسمبر کو دبئی جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ پچیس اور ستائیس دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر کو دبئی دوسرا آٹھ جنوری کو ابوظہبی اور تیسرا سولہ جنوری کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
بارسلونا(پی پی آئی) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی رکی پیڈرسن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ریبیکا سونی کے پاس تھا۔ رکی پیڈرسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
لاہور(پی پی آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پی ایس بی نے پی او اے سے اولمپک ہاو¿ س خالی کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ عارف حسن کی صدارت میں قائم پی او اے انٹر نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے اور پی ایس بی نے ان سے لڑائی کی وجہ سے اکرم ساہی کی صدارت میں متوازی پی او اے بنا رکھی ہے۔ پی ایس بی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عارف حسن اینڈ کمپنی کو نکال کر اولمپک ہاوس اکرم ساہی کے حوالے کیا جائے۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جھگڑا ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ عارف حسن فروری دو ہزار بارہ میں تیسری بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ سپورٹس پالیسی کے مطابق کوئی شخص تیسری بار ایک ہی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سری نواسن آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔