اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر کی طرح مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی پاکستان کی جیت کا جشن

سری نگر(پی پی آ ئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پہلے سیمی فائنل میں نیوز لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر جہاں دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیر ی اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی لو گ بالخصوص نوجوان اس جیت کا جشن منارہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اسلام آباد کے علاقے لالچوک میں ایک نوجوان خوشی کااظہار کرتے ہوئے لوگوں کو مبارکباد دے رہا ہے۔ نوجوان پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کشمیر ہمارا ہے اور بھارت نے ہمارے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ وہ لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ نہ ڈریں اوراپنی خوشی کا اظہار کریں۔ نوجوان کہہ رہا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ ہیں اور اگر مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سونا چاندی بھی بچھائے تب بھی ہم بھارت کے ساتھ نہیں جائیں گے۔