اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ثانیہ مرزاکی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب آمد

مکہ مکرمہ/کراچی (پی پی آئی)سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں عبایا پہنے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے اس سے قبل 2018 میں بھی شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سعودی عرب سے انسٹاگرام پر والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا ’الحمداللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے‘۔