کراچی(پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں پر لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، ہم تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں کردار ادا کریں گے، تاجر برادری کیساتھ کھڑے ہیں۔ٹمبر مارٹ ایسوسی ایشن ٹریڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے اطراف میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جب تاجروں کے ساتھ زیادتیاں ہوں گی تو ردعمل تو آئے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی کی تاجر برادری کا نمائندہ وفد ایم کیو ایم دفتر آیا ہے، تاجروں کو پیش آنے والے مسائل پر گفتگو ہوئی، بجلی، گیس، پانی سے جڑے ہوئے مسائل پر گفتگو ہوئی، مختلف اتحاد بھی آج جڑ گئے ہیں اورمشترکہ مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ٹمبر مارکیٹ کے شرجیل گوپلانی نے اپنے اراکین کے بنیادی مفاد کے مسئلے پر سٹینڈ لیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی مسائل حل کرانے کا آغاز کر دیا ہے، ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگرکے لیکٹرک قانون کو ہاتھ میں لے گا تو پھر ہم بھی ایسا کریں گے، ہم مرے نہیں ہمارا وجود ہے، تمہارے غیرقانونی اقدام کو روکیں گے، تاجر شرجیل گوپلانی کیخلاف ایف آئی آر واپس لی جائے، ایم کیو ایم کا وفد کیالیکٹرک کے دفتر جائے گا۔
ابوغریب کے قیدیوں کو زرِ تلافی کی ادائیگی
’ہلاکتیں ناقابلِ قبول مگر حالات بگڑنے نہیں دے سکتے‘
تازہ ترین خبریں
پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان
قومی اسمبلی کے اجلاس میں مطالبات زر پر بحث جاری
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سرکاری اداروں کی عمارتوں اور تنصیبات کو کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے سرکاری اداروں کی عمارتوں اور تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے پر جہاں عوام پریشان ہیں، وہیں سرکاری ادارے بھی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔ چیئرمین پی این ڈی افتخار سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کئی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی 5 واسا اور 19 دیگر اداروں کی عمارتیں اور تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل ہوں گی۔ واسا راولپنڈی کے راول فلٹریشن پلانٹ کو 250 کے ڈبلیو کے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ راول فلٹریشن پلانٹ کے سولر پر منتقلی پر 6 کروڑ خرچ ہوں گے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو 50 کروڑ کی لاگت سے 2 میگا واٹ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی واسا کو دستیاب سائٹس پر سولر سسٹم لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے بُری خبر دریں اثنا پنجاب کے 19 اداروں سے سولر سسٹم لگانے کے پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ سرکاری ادارے سولر سسٹم پر جاکر ماہانہ 60 سے 70 فیصد بجلی بل کی بچت کرسکیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آئی) نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں مسلسل عدم پیشی پر عثمان بزدار کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے حتمی منظوری مانگ لی۔ یاد رہے کہ نیب لاہور نے آج بھی آمدن سے زائداثاثہ جات انکوائری کیس میں عثمان بزدار کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔ نیب نے سابق وزیر اعلیٰ کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔ نیب عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کیکیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بے مبینہ ضابطگیوں کی چھان بین بھی کر رہا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا، آئی ایم ایف پروگرام سے ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود بڑھانے کے سوا کوئی حل نہیں، نگران وزیرخزانہ نے بتایا کہ مجھے بہت سخت سوالات کا سامنا ہے، میں اتنا مشکل کام کیوں لیا؟ہمیں تھوڑی مہلت دیں، ہمارے پاس اختیارات محدود ہیں، جو ٹیکس لگے ہوئے پارلیمنٹ نے ان کی منظوری دی ہوئی ہے۔ممبرانے کہا کہ ہمیں مفت بجلی نہیں ملتی جبکہ اخبارات میں مفت بجلی لینے سے متعلق خبریں آرہی ہیں۔جو کہ حقائق کے برعکس ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ ہی ہمیں بیرونی امداد ملنی ہے۔ سیاسی استحکام کا مسئلہ تو سیاسی جماعتوں کو حل کرنا ہے۔ دوسری جانب نگران حکومت نے بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کر دیں، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز سے ورچوئل رابطہ کیا۔ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی گئی،آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے ریلیف کیلئے حکومت کے مؤقف پر بریفنگ لی،بجلوں بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا،آئی ایم ایف کو تحریری پلان آج شام بھیجے جانے کا امکان ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ابوغریب کے قیدیوں کو زرِ تلافی کی ادائیگی
عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والی ایک نجی امریکی دفاعی کمپنی نے سابق قیدیوں کو زرِ تلافی کے طور پر پچاس لاکھ ڈالر ادا کیے ہیں۔ اس دفاعی کنٹریکٹر کی ذیلی کمپنی پر ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کرنے کے الزامات ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو حاصل ہونے والی قانونی دستاویزات کے مطابق امریکی کمپنی اینجیلٹی ہولڈنگز نے ابو غریب جیل اور امریکہ کے زیر انتظام چلنے والے دیگر جیلوں کے اکہتر سابق قیدیوں کو ایل تھری نامی کمپنی کی جانب سے یہ معاوضہ ادا کیا۔ ایل تھری کمپنی نے عراق میں جنگ کے بعد امریکی فوج کے لیے مترجم کے طور پر کام کیا تھا۔ سال دو ہزار چار میں بغداد کی ابو غریب جیل میں قیدیوں پر تشدد کی تصاویر منظر عام آنے پر بین الاقوامی سطح پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایک اور نجی کمپنی سی اے سی آئی کو بھی متوقع طور پر اسی قسم کے الزامات پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کمپنی نے امریکی فوج کو تفتیش کار مہیا کیے تھے۔ امریکی حکومت جنگ کے دنوں میں فوج کی کارروائی کی وجہ سے قانونی چارہ جوئی سے محفوظ ہے تاہم عدالتیں اب بھی اس بات کا جائزہ لے رہی ہیں کہ آیا نجی کمپنیوں کو بھی جنگ زدہ علاقوں میں اسی قسم کی استثنیٰ حاصل ہے۔ اینجیلٹی ہولڈنگز کی جانب سے زر تلافی ادا کرنا عراق جیل کے سابق قیدیوں کی جانب سے دفاعی ٹھیکیداروں کے خلاف دائر کردہ مقدمات میں پہلی کامیابی ہے۔ ایک سابق قیدی کے وکیل بہار اعظمی نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا کہ تمام اکہتر قیدیوں کو معاوضہ ملے گا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ معاوضے کی رقم تقسیم کیسے کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تصفیے کے معاہدے کے تحت معاملات کو خفیہ رکھا جائے گا۔ بہار اعظمی کے مطابق نجی کنٹریکٹرز ابو غریب جیل میں بدسلوکی کے سنگین واقعات میں ملوث تھے اور اب ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ تصفیے کے وجہ سے ان میں سے کچھ کنٹریکٹرز کا احتساب ہوا اور متاثرین کو کچھ انصاف ملا۔

’ہلاکتیں ناقابلِ قبول مگر حالات بگڑنے نہیں دے سکتے‘
بھارت کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی مبینہ کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ناقابلِ قبول ہے تاہم حالات کو مزید خراب ہونے دیا جا سکتا۔ اس سے قبل بھارتی حکام کی جانب سے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کارروائی کا ’متناسب‘ جواب دیا جائےگا جبکہ پاکستان کے عسکری حکام نے فائرنگ اور بھارتی فوجی کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے بدھ کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خارجہ سیکرٹری رنجن متھائي نے ہائی کمشنر سلمان بشیر سے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کو کنٹرول لائن کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق بدھ کو پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’اس واقعے کو مزید بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ہماری جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو گہری تشویش سے آگاہ کروا دیا گیا ہے۔ ہم ان کے رد عمل کا انتظار کریں گے لیکن یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔‘ انہوں نے اس سے قبل ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور ’ہمیں تمام حقائق کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔یہ کارروائی قیام امن کو پٹری سے اتارنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔۔۔اور ہمیں ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ مذاکرات کا عمل تباہ نہ ہو جائے۔‘ بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج کی کارروائی انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے جو سلوک کیا ہے وہ غیر انسانی ہے۔ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے بات کریں گے۔‘

