اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کر تے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ریونیو حکام نے کہاکہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے جواب جمع کروانے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری شوکاز نوٹس داخل دفتر کردیا،گزشتہ سماعت پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔
پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پشاورمیں ورسک روڈ پر زور داردھماکا،سکیورٹی فورسز کی گاڑی نشانہ، کئی افراد زخمی
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت دھماکے میں ورسک روڈ پر زور دار دھماکا ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایمبولینس جائے دھماکا کی جانب روانہ کردیا گیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کی ضمانت منظور
اسلام آباد (پی پی آئی) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر ضمانت منظور کی۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ علی وزیر کی جانب سے وکیل عطااللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔تین ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پولیس نے علی وزیر کو پیش کیا تھا۔تفتیشی افسر محمد علی نے عدالت کو بتایا تھا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم اور پراپرٹی کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے۔28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھمکی، اشتعال اور بغاوت کے کیس میں علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ؛ڈی پی او سبی
(October 15, 2013)
سبی: ڈسٹرکٹ پولےس آفیسر سبی غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ سبی پولےس عوام کے جان ومال کی حفاظت کےلئے تمام وسائل کا استعمال کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پولےس کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہےں ،عےد الاضحی کے موقع پر فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دےا گیا ہے ، سبی مےں بغےر کاغذات موٹر سائےکل ، غےر قانونی گاڑیوں اور جرائم پےشہ افراد کے خلاف مہم بلا امتےاز جاری ہے، سبی کا رواےتی امن قائم رکھنا پولےس کی ذمہ داری ہے ۔وہ ڈی پی او آفس سبی مےںصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جےل سبی عبدالہادی کاکڑ بھی موجود تھے ، ڈی پی او سبی غلا م عباس تارڑ نے تباےا کہ سبی شہر مےں اس وقت 10ہزار سے زائد موٹر سائےکلیں سڑکوں پر رواں دواں ہےں لےکن ان مےں سے صرف 5سے10فیصد رجسٹرتھے جبکہ 90فیصد موٹر سائےکلیں بغےر کاغذات کے سبی شہر مےںموجود تھے، سبی پولےس نے اپنی کامےاب مہم کے دوران اب تک 13سو سے زائد موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کرلی ہے جبکہ دےگر غےر رجسٹر موٹر سائےکلوں کی رجسٹریشن کا کام بھی جاری ہے ،سبی شہر مےں قائم شوروم اور انعامی اسےکموں کے مالکان کو بھی ہداےت کی گئی ہے کہ وہ جس کو بھی موٹر سائےکل دےں توقانونی معاملے پورے کرےں تاکہ جرائم پےشہ عناصر کسی صورت کامیاب نہ ہوں، ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ سبی پولےس نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے بھی مہم جاری رکھی ہوئی ہے جو کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے اب تک 11مفرور ملزمان کو گرفتار لیا جا چکا ہے ،پولےس کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ہفتہ پولےس لائن سبی مےں دربار بھی لگاےا جاتا ہے اور پولےس جوانوں کے مسائل کو بھی حل کرنے کے اقدامات کئے جاتے ہےں ،ڈی پی او سبی نے بتاےا کہ گزشتہ دنوں سٹی تھانہ سے اسلحہ کی گمشدگی کے بارے مےں بلاامتےاز تفتیش کی جارہی ہے ہم کسی بھی اہلکار کو الزام نہےں دےتے ہاں اس سلسلے مےں غفلت و لاپرائی کی گئی ہے اور جو بھی اہلکار پر الزام ثابت ہوا تو قانون کے مطابق محکمانہ کاروائی کی جائے گی، عےد الاضحی کے حوالے سے پولےس نے فول پروف سےکےورٹی پلان تشکےل دے دےا ہے گشت مےں اضافے کے ساتھ ساتھ خارجی و داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، سبی کے شہری و تاجر برادری بھی اپنے آس پاس کے ماحول پر نظر رکھےں اور کسی بھی مشتبہ افراد ےا لاواث سامان کی موجودگی کے بارے مےں سبی پولےس کو بروقت اطلاع دےں، جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ صحافیوں کا تعاون بھی ضروری ہے شہری اور صحافی جرائم کے خاتمہ کےلئے پولےس کے ساتھ تعاون کرےں ،ڈی پی او سبی غلام عباس تارڑ نے کہا کہ اگر کسی کو سبی پولےس کے ساتھ کوئی شکا ےت ہے تو وہ برائے راست مےرے پاس آئےں تاکہ ان کی شکاےت دور کی جائے سکے۔

تلہار : گندے پانی اور شدید گرمی کے باعث جلد کی خا رش وباکی صورت اختیا ر کر گئی
(October 15, 2013)
تلہار: تلہا ر اور پنگر دایو میں گندے پانی کے استعمال سے سینکڑ وںافرادجلد کی خارش کاشکا ر ہو گئے ،اس مرض نے وبائی صور ت اختیا ر کر لی ہے۔ تلہا ر کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کے استعمال اور زیا دہ گرمی کے باعث خارش کی بیماری پھیل گئی ہے جوکہ وبائی صورت اختیار کر گئی ہے جبکہ علاقے کے سر کاری اسپتا لوں میں ادویات موجو د نہیں ہیں ، سینکڑوں افراد نجی اسپتالوں میں داخل کر دئے گئے ہیں ۔ تلہار کے سینئر ڈاکٹر تصور علی خواجہ نے صحافیوں کو بتا یا کہ حالیہ گرمی کی تیز لہر اور علاقے میں غیر معیاری پانی استعمال کر نے سے خارش اور جلد جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر تصور خواجہ نے تلہار کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ اپنے گھروں میں پانی کو ابال کر پیا جائے اور کوشش کی جائے کہ واٹر سپلائی کے پانی کے استعمال سے گریز کیا جائے ، شدید گرمی میں زیادہ سفر سے بھی اجتناب کیا جائے ، دوسری جانب تلہا ر کے رہائشیوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سرکاری اسپتالوں میں تمام سہو لیات مہیا کئے جائیں۔

تلہار : تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(October 15, 2013)
تلہار: تلہار کے قریب گاﺅں سیفن مور میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔گاﺅں سیفن کے رہائشی پوڑاہو خاص خیلی کی تین معصوم بیٹی نزدیکی کینال میں ڈو ب کر جاں بحق ہو گئیں ، بچی کی ماں نہر کے کنارے کپڑے دھو رہی تھی جبکہ بچی کھیلتے ہوئے اچانک نہر میں ڈوب گئی، چار گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی لا ش کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔

تاشقند چیلنجر ٹینس دودی سیلا نے جیت لی
(October 13, 2013)
تاشقند: تاشقند چیلنجر ٹینس مردوںکے فائنل میں اسرائیل کے دودی سیلا نے روس کے تیمروز گیبوشیو یل کو 6-1اور6-2سے ہر ادیا ۔تاشقند کے اولمپک اسکول ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مردوں کے سنگل فائنل میں اسرائیل کے کھلاڑی سیلا نے روس کے چھٹے سیڈڈ کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھے ایک اور دوسرے سیٹ میں چھے کے مقابلے میں دو سے ہرا کر اٹھارہ ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی اورٹینس رینکنگ کے 125پوائنٹ حاصل کر کے عالمی طور پر 70ویں پو زیشن حا صل کر لی جبکہ روس کے کھلاڑی تیمروز نے دس ہزار چھے سو ڈالرکا انعام ملا اور 75پوائنٹ بھی ملے ۔

نوواک جوکوچ نے شنگھائی ماسٹر ٹینس کے فائنل میںاپنی برتری ثابت کردی
(October 13, 2013)
شنگھائی: نو واک جو کو وچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈل پیٹرو کو 6-1اور6-3 اور7-3سے ہراکرمسلسل دوسری بار شنگھائی ماسٹر جیت لیا۔ سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو ہرانے والے ارجنٹینا کے کھلا ڑی نے فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود دوسرے سیٹ میں سخت مزاحمت کی جبکہ تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا اورمیچ ٹائی بریک میں چلا گیا جہاں پر سربیئن اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیٹ 7-3سے جیت لیا ،جوکووچ کا اس سیزن کایہ ساتواں ٹائٹل ہے،اس جیت کے ساتھ جوکووچ نڈال سے پہلا نمبر چھیننے کی پوزیشن میں آگئے ہیں، جوکووچ نے اس جیت سے سات لاکھ انتیس ہزار سات سو پچیس ڈالر کی رقم حاصل کی اور اے ٹی پی کے ایک ہزار پوائنٹ بھی حاصل کئے جبکہ ڈیل پیٹرو نے تین لاکھ ستاون ہزار آٹھ سو ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی اورچھے سو اے ٹی پی کے چھے سو پوائنٹ بھی حاصل کر لئے ، شنگھائی ماسٹر کا فائنل کھیلنے والے دونوں کھلاڑیوں نے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ،ورلڈ ٹور فائنلز4سے11نومبر کو لندن میں کھیلا جائیے گے۔

پاکستان کی سرمئی مقابلوں میں شرکت خطرے میں ؒٓ
(October 13, 2013)
لاہور: سرمئی اولمپکس کی انتظامیہ نے پاکستانی حکومت کی حمایت یافتہ اولمپک ایسو سی ایشن کو الحاق کا درجہ دینے سے انکار کر دیاہے ۔ سرمئی اولمپکس کی جانب سے الحاق کا درجہ نہ دینے کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان کی گیم میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ سرمئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اولمپک کمیٹی سے تسلیم شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو ہی الحاق کا درجہ دیا جائے گا جبکہ پاکستان اسکینگ ٹیم سرمئی اولمپک کے لئے جگہ بنا چکی ہے ، سرمئی گیم اگلے سال فروری میں روس میں ہوں گے ، یاد رہے اس سے پہلے پاکستان اولمپک تنازع کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیم میں شرکت نہیں کر سکی تھی ۔
