شارجہ: پاکستا ن کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں 150 وکٹیں حاصل کرلیں۔آف اسپین بولنگ سے جادوگر کا لقب پانے والے سعید اجمل نے ون ڈے کیرئیر میں بھی اپنا زور بازو دکھا دیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے 93 ویں ون ڈے کو ایک سو پچاس وکٹوں کے ریکارڈ کے ساتھ یادگار بنا دیا۔ قومی باولر نے جنوبی افریقی بلے باز وائن پارنیل کو شکار کر کے 150 وکٹوں کا کارنامہ انجام دیدیا۔ سعید اجمل ون ڈے کیرئیر میں تیز ترین 150وکٹیں مکمل کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے۔ اس ریکارڈ بک میں وہ چوتھے پاکستانی بولر ہیں جس میں سرفہرست “دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق ہیں۔ جادوگر آف سپنر نے 2008 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا، سعید اجمل کی بہترین کارکردگی 2013 میں بھارت کے خلاف 24 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔