سیالکوٹ(پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ دیکھنا پڑے گا عوام پر گرے بجلی کے بلوں کا ذمے دار کون ہے۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اگلے ہفتے عوامی مہم شروع کر رہی ہے، استحکام پارٹی ہر الیکشن میں جانے کیلیے تیار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایک جماعت کو جتوانے کیلئے بنائے گئے ٹیلر میڈ حلقے کو دہرایا جائے۔رہنما استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن کی طرح نئی مردم شماری بھی بہت ضروری ہے۔
مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست منظور، درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،وکیل پرویز الٰہی کی جانب سے پرویز الٰہی کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی اور درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم
اسلام آباد (پی پی آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیدیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 15ستمبر تک بیٹوں سے بات کروانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔پی آئی کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے بات نہیں کرائی گئی،چیئرمین کی بچوں سے ٹیلی فون اور وٹس ایپ پر بات کرنے کا حکم دیا جائے۔
فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں، ریونیو حکام کی عدالت میں رپورٹ پیش
اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کر تے ہوئے بتایا ہے کہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے شہباز گل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ریونیو حکام نے کہاکہ فیصل آباد میں شہباز گل کی کوئی جائیداد نہیں ہے، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے جواب جمع کروانے پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری شوکاز نوٹس داخل دفتر کردیا،گزشتہ سماعت پر ریونیو ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔
تلاش کریں
خبریں

مورو: گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگا دی
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب قمرالدین چانڈیو پولیس تھانے کے حدود میںگاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے گھر کو آگ لگادی۔گاﺅں محمد وارث ڈاہری میں مسلح افراد نے محبوب ڈاہری کے گھر پر دھاوا بول دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں پڑا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، اورمتاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھنے پر مجبورہو گئے ہیں، محبوب ڈاہری نے میڈیا کو بتایا کہ میری زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لئے جوابدار شمن ثناءاللہ اور لال خان ڈاہری نے میری گھر کو آگ لگا ئی ہے ،انھوںنے مطالبہ کیا کے جوابداروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

بھٹ شاہ: پرو وائس چانسلر جامعہ سندھ کی زیر صدارت بھٹ شاہ کیمپس میںاہم اجلاس
(September 23, 2013)
بھٹ شاہ(پی پی آئی)جامعہ سندھ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف پیس، صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز کیمپس بھٹ شاہ میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی سال 2014ءمیں داخلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے حکام و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد سومر وفا، منیر جونیجو، سید سرور شاہ، انجنیئرروشن علی راہو، ڈاکٹر حیدرملوکانی، ولی محمد دانش، جامعہ سندھ کے منیجرپریس غلام مرتضی سیال، میہر علی کھوسو، غلام رسول ملوکانی، بشارت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوفی یونیورسٹی کے اب تک کی کامیابیوں، داخل طلباءکی تعداد اور ڈگری پروگراموں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز میمن کا کہنا تھا کہ صوفی یو نیورسٹی کے قیام کا کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کو جاتا ہے اور اب بھٹ شاہ کی سول سوسائٹی اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی میں بیداری پیدا کریں تاکہ تعلیمی سال 2014ءمیں زیادہ سے زیادہ طلبہ اور طالبات داخل ہوسکیں۔ انھوں نے کہا کہ رواںسال ہمیں مزید کمروں کی ضرورت پڑے گی، جس کے لیے بھٹ شاہ ہائی اسکول سے کیمپ کے لیے مزید تین کمرے لیے جائیں گے۔ اجلاس میں ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جو انجینئر روشن علی راہو، ڈاکٹر حیدر ملوکانی، ولی محمد دانش، میہر علی کھوسو اور بشارت علی پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی 18 اکتوبرکو طلباءکے لیے سرٹیفکیٹ ایوارڈ کی تقریب کی انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔

سکرنڈ : مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا
(September 23, 2013)
سکرن: سکرنڈ میں مشہور تاجر کو دن دیہاڑے لوٹا گیا ۔ سکرنڈ میں دن دیہاڑے نامعلوم مسلح ملزمان نے چہر کے مشہور تاجر محمد اسماعیل مگسی سے اسلحے کے زور پر ایک لاکھ روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے۔ سکرنڈ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

کنری: شاہی بازار میں آتش زدگی سے لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر، متعدددکانیں تباہ
(September 23, 2013)
کنری: شاہی بازارکنری میں خوف ناک آتش زدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ،متعدددکانیں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شاہی بازار کنری میں جنرل اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث خوف ناک آگ بھڑک اٹھی جس سے دوکان میں موجود لاکھوں کا سا مان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں وقت پر نہ پہنچنے پر تاجروں نے سخت احتجاج کیا،تاجر تنظیموں کنری موچنٹ کر یانہ ایسو سی ایشن اور انجمن تاجران کے رہنماﺅں نے ٹاﺅن کمیٹی کے عملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنماﺅں نے کہا کہ ٹاﺅن کمیٹی میں اس وقت لاکھوں روپے مالیت کی دو فائر برگیڈ کی گاڑیا ں موجود ہیں مگر عملے کی کرپشن و نااہلی کے باعث وہ خراب پڑی ہیں ،گاڑیوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل ٹاﺅن سے پاس کرائے جاتے ہیں مگر فائر برگیڈ کی گاڑیوں پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جاتا ، انھوں نے ایم این اے نوا ب یوسف ،ایم پی اے نواب تیمور سمیت دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاﺅن کمیٹی کے آفیسروں کو فوری بر طرف کیا جائے اور ٹاﺅن کمیٹی کنری کے لئے دیانت دارٹاﺅن آفیسر اور اکاﺅ نٹنٹ افسر تعینات کئے جائیں جبکہ فائر بر گیڈ انچارج و عملے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے ۔

شہداد پور :تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاں بحق
(September 23, 2013)
شہدادپور: شہدادپور کے نواحی قصبہ غلام مرتضیٰ رند میں تین سالہ بچی نہر میں ڈوب کر جاںبحق ہوگئی ۔ قصبہ غلام مرتضیٰ رند کے رہائشی مولا بخش کی تین سالہ بیٹی علیشاہ سنگر ماتیز نہر کے کنارے کھیلتے ہوئے پیر پھسل جانے سے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

مورو: مغوی شخص کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاہری اتحاد کااحتجاج
(September 23, 2013)
مورو: مورو کے قریب سونہری گاﺅں میں چند روز قبل اغوا ہونے شخص کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔سونہری فارم گاﺅں میں ڈاہری اتحاد کی جانب سے پپو ڈاہری،محمد رحیم ڈاہری،سیانو ڈاہری،علی حیدر ڈاہری اوردیگر نے پانج روز قبل لاکھا روڈ سے اغواہونے والے اقبال ڈاہری کی بازیابی کے لئے ٹائرنذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کر کے مورو باندھی روڈ پردھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تعطل کا شکار ہو گئی ،ان کا مطالبہ تھاکہ مغوی اقبال ڈاہری کو بازیاب کروایا جائے۔