گوجرانوالہ (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نہ تو بکے اور نہ ہی جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر مشکل وقت آیا تو آپ نے ساتھ دیا۔ ہمارے کاروبار تباہ کیے اور ہم پر بے پناہ پرچے کیے گئے۔ جب مسلم لیگ ن پر مشکلیں آئیں تو ہم روئے نہیں کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو بکے اور نہ جھکے ہیں بلکہ ہم ڈٹ کر کھڑے رہے اور اگر پاکستان سے نواز شریف کے کام نکال دیں تو ملک میں پیچھے کھنڈر بچتا ہے۔ گوادر سے حنجراب تک موٹروے اور بندر گاہیں نکال دیں تو کھنڈر بچتا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر حملے کیے گئے تب بھی ہم نہیں جھکے اور پاکستان کو بچانے کی تحریک شروع ہوتی ہے تو گوجرانوالہ سے ہوتی ہے۔ اب پاکستان کے اچھے دن واپس آ رہے ہیں کیوں کہ نواز شریف آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا انتخاب چوری کیا گیا تھا لیکن نواز شریف کی واپسی پاکستان میں خوشحالی اور روزگار کی نویدہے۔ جو پاکستان کو جلانے والے تھے وہ خود اپنے انجام کو پہنچے ہیں۔
عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی حمایت کردی
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جانب سے 2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے ارادے کے اعلان کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے سعودی بھائی اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوں اور یقین رکھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک یادگار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔
کسٹمز رولز میں ترمیم کے بعدافغانستان سامان لے جانے کے قوانین مزید سخت
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے راستے افغانستان جانے والے سامان کیلئے قواعد مزید سخت کر دیئے گئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز دو ہزار ایک میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان جانے والے سامان پر فنانشل سکیورٹی کی شرط عائد کر دی گئی، فنانشل سکیورٹی مجاز بینک گارنٹی کی شکل میں دی جائے گی، پی پی آئی کے مطابق مالی گارنٹی کم ازکم ایک سال کیلئے اور پاکستان میں کیش کرائی جا سکے گی۔نئی شرائط درآمدکنندگان، کسٹمز ایجنٹ، بروکرز، ٹرانسپورٹ آپریٹرز پر لاگو ہوں گی۔ بینک گارنٹی میں وہیکلز اور گڈز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی شامل ہوں گی۔یاد رہے کہ قبل وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔
نوازشریف کی 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانگی کا امکان
لندن(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے،ان کا دبئی سے چین او رقطر جانے کا بھی امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور روانہ ہوں گے،ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے،اگر نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جاتی ہے تو پھر وہ لاہور ائیر پورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

عاقب جاوید کی قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے میں عدم دلچسپی
دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی گئی تو وہ تب بھی غور نہیںکریں گے ۔ واضح رہے کہ عاقب جاوید یواے ای کو کوچ ہیں اور ان کی نگرانی میں خلیجی ٹیم نے ٹی 20اور ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا ہے ۔ عاقب جاوید قومی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کے بعد یواے ای کی ٹیم سے منسلک ہوئے تھے ۔

ونٹر کلب اسکواش اوپن : ماریہ طور پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر
کراچی: پاکستان کی ٹاپ اسکواش پلیئر ماریہ طور ونٹر کلب اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے مین راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ۔ کینیڈا کے شہر وینی پیگ جاری ایونٹ میں ماریہ طور پہلی ہی رکاوٹ کو عبور کرنے میں ناکام رہیں اور انہیں چھٹی سیڈ انگلینڈ کی وکٹوریہ لسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ۔

ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی گئی
اسلام آباد: وزارت بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ ذکاءاشرف کی بحالی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرارہے۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت قانون کے مطابق کسی بھی عہدے دار کو ہٹانا چاہتی ہے تو ہٹا سکتی ہے۔ حکومت موجودہ قوانین میں ترامیم کا اختیار بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت وزارت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ذکاءاشرف کے وکیل عفنان کریم کنڈی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ وزارت اپنے اختیارات کا غلط استعمال تو نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترمیم کر کے پیٹرن کا رول ختم کر دیا گیا جبکہ آئی سی سی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ایس آر او جاری کیا گیا اور وہ نوٹس میں نہیں لایا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں سب ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں وزارت سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہ ہو جائے۔ عاصمہ جہانگیر نے عدالت کو بتایا کہ ذکاءاشرف کو رواں برس ریٹائر ہونا تھا۔ گزشتہ سال قوانین میں ترمیم کے ذریعے چیئرمین پی سی بی کی مدت ملازمت چار سال کر دی گئی۔عاصمہ جہانگیر نے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف درخواست واپس لے لی جس کے بعد کیس نمٹا دیا گیا۔

بگ تھری کا پہلا حملہ ناکام بنا دیا،آئندہ مزید موثر موقف پیش کرینگے:ذکاءاشرف
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا ءاشرف نے کہا ہے کہ بگ تھری کی جانب سے پہلا حملہ ناکام بنا دیا،تینوں بورڈز کو بلڈوز کرنے نہیں دیا۔آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بہت سی پیشکشیں کی گئیں لیکن کسی کی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارا مقصد کسی کو ٹف ٹائم دینا نہیں تھا،پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں فیصلے کیے،آئندہ اجلاس میں زیادہ مضبوط موقف پیش کریں گے۔حکومت کی طرف سے ذکاءاشرف کی بحالی کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے جلد از جلد ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود یوتھ اولمپکس کی ینگ ایمبیسڈر مقرر
اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔

وسیم اکرم کی اپنی آسٹریلوی اہلیہ شنیرہ تھامسن کیساتھ مزار قائد پر حاضری
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرہ تھامسن کے ہمراہ بانی قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد جا پہنچے۔ 6ماہ پہلے آسٹریلوی دوشیزہ کے ساتھ رشتہ ازداج میں بندھنے والے عالمی شہرت یافتہ فاسٹ بولر وسیم اکرم نے شنیرہ تھامسن کے ہمراہ مزار قائد کا دورہ کیا۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اور مہمانوں کی کتاب میں بانی قوم کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر وسیم اکرم اور شنیرتھامسن نے مزار کے مختلف حصوں کی سیرکی۔ اوراپنے دورے کویادگار بنانے کے لیے تصاویر بھی بنوائیں۔ دونوں اس موقع پر خوش گوارموڈ میں دکھائی دیئے۔

