اسلام آباد: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے پاکستانی خاتون تیراک ماہ نور مقصود کو یوتھ اولمپکس کا ینگ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے منیجنگ یوتھ اولمپکس 2014 کیلئے مجموعی طور پر 105 ینگ ایمبیسڈر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سے ماہ نور مقصود کو شامل کیا گیا۔ ماہ نور مقصود نے تین مرتبہ فینا ورلڈ چیمپئن شپ سمیت متعدد انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ینگ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد ماہ نور مقصود آئی او سی کی خصوصی ورکشاپ میں شرکت کرینگی اور پاکستان میں یوتھ اولمپکس کے بارے میں آگاہی مہم میں حصہ لیں گی۔