پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں ”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز: بیرسٹر سیف

پشاور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز ہوگئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ نئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہے، جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے وردی پہن لی اب جاتی امراکے ڈاکو بھی پکڑے، محترمہ زندگی میں بچے کچھے ارمان اب پورے کر رہی ہیں، محترمہ ڈراموں کیساتھ کچھ عملی اقدامات بھی اٹھائیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کر رہی ہیں، ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ہے، اداروں کا یونیفارم پہننا خلاف قانون ہے، مریم نواز پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔