اسلام آباد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ان ڈسپلن فورس بن چکی ہے۔رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آئی جی کرپٹ ترین آدمی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنی آخرت خراب کی ہے، پنجاب پولیس فورس نہیں رہی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور محسن نقوی کی وجہ سے پولیس فورس ڈسپلن فورس سے ان ڈسپلن فورس بنی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر واقعے کو دیکھیں وہاں بغیر وارنٹ گھر میں گئے، ہمارے گھروں میں پنجاب اور باقی صوبوں کی پولیس فورسز گلدستے لیکر آتی تھی؟ بہاولنگر واقعے پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، یہ پولیس گردی خاتمہ کیا جائے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیپنجاب میں کل رات سے ہمارے ورکرز کے گھروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ چھوٹے سے کمرے میں ظلم ہورہا ہے، بشریٰ بی بی کو شوکت خانم کے ڈاکٹرز مہیا کیے جائیں، ہماری ڈیمانڈ ہے بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین کروڑ لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، یہ حکومت فارم 47کی بیساکھیوں پر آئی ہے، زندگی،موت اور حکومت کی تبدیلی کا کوئی پتہ نہیں لگتا۔
Next Post
پنجاب میں ”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز: بیرسٹر سیف
Fri Apr 26 , 2024
پشاور(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ”ڈرامہ کوئین“ کی نئی قسط ریلیز ہوگئی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ نئی قسط میں ڈرامہ کوئین مریم نواز پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہے، جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر […]
