عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز

لٹویا: لٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا۔عالمی چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن محمد آصف نے اپنا پہلا میچ امریکا سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ احمد عالے السعید کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار ایک فریمز سے شکست دی۔میگا ایونٹ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے، گروپ ای میں شامل پاکستان کے محمد سجاد نے لیتوانیا کے کھلاڑی کو یک طرفہ مقابلے میں ہرایا۔

Next Post

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی

Fri Nov 29 , 2013
لندن: انگلش فٹ بال میں میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔ایک مبینہ ویڈیو میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ […]