خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک میں نہیں ہوں گے: اسد عمر

راولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک میں نہیں ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کاآ ج کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا کیونکہ میں کمال کا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان سے قافلے نکل پڑے ہیں اور آج دن ایک بجے کارکنان مری روڈ پر موجود ہوں گے۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ عوام وقت پر پہنچیں۔اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کا حق ہے لیکن ملک کے فیصلے بند کمروں اور بیرون ملک نہیں ہوں گے۔ خواجہ آصف کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی نے اچھا کام کیا یہ قیامت کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بارے میں کہا گیا کہ یہ آرمی چیف لگوانے آرہے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے کونسا کوئی آرمی چیف کا امیدوار کھڑا کیا ہوا تھا۔ مذاکرات کے لیے ہمیشہ حکومت پہل کرتی ہے۔