اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر رونگ نونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور مالی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے سیلاب سمیت مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔وزیر خزانہ نے چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کو درپیش سیلاب کے اثرات پر روشنی ڈالی جس نے بنیادی ڈھانچے، زراعت، زندگی اور املاک کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے۔انہوں نے چینی حکومت کی طرف سے کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ چین نے اس آزمائش کے وقت میں احساس دلایا کہ موجودہ حکومت مالی اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنا کر عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔چین کے سفیر نے مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی لانگ مارچ فیض آباد فلائی اوور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل، لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا
Fri Nov 25 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی جلسے اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کو جوڑنے والے مقام فیض آباد فلائی اوور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے براستہ فیض آباد اسلام آباد آنے والے لوگوں کوشدید دشواری کا […]
