خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی لانگ مارچ فیض آباد فلائی اوور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل، لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی جلسے اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کو جوڑنے والے مقام فیض آباد فلائی اوور کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے براستہ فیض آباد اسلام آباد آنے والے لوگوں کوشدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بند کیے گئے راستوں پر بدترین ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔راستوں کی بندش خصوصاً راولپنڈی کی مرکزی شاہراہیں بند ہونے کے باعث راولپنڈی ڈبل روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہے، علاوہ ازیں آئی جے پی روڈ پر ٹریفک جام میں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، راولپنڈی مری روڈ اور رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہے اور رش میں ایمبولینسیں بھی پھنسی ہوئی ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی براستہ مری روڈ جانے والوں کے لیے فیض آباد پر ڈائیورشن لگادی گئی ہے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخلے کے لیے پرانا ایئرپورٹ اور سٹیڈیم روڈ استعمال کیے جا سکتے ہیں، ریڈزون میں داخلے کے لیے ایکسپریس چوک اور نادرا چوک بند کردیے گئے ہیں، اس سلسلے میں مارگلہ روڈ،ایوب چوک اور سرینا چوک کے متبادل راستے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔