اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے پلان بنا لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو فیض آباد کے قریب دھرنے کی اجازت سے متعلق راولپنڈی انتظامیہ نے 56 نکات پر مشتمل اجازت نامہ جاری کردیا، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کھیلنے کے لیے راولپنڈی پہنچ رہی ہے، لہٰذا جلسہ کرنے کے بعد جگہ کو مکمل طور پر خالی کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں راولپنڈی پولیس کو جلسے کے لیے تمام ضروری سکیورٹی اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں، ساتھ ہی وضاحت کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے طے شدہ راستہ استعمال کریں گے، عمران خان جلسے سے پہلے اور جلسے کے بعد سن روف والی گاڑی بھی استعمال نہیں کریں گے۔اجازت نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علامہ اقبال پارک کو کارکنان کے رکنے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور پروگرام کے بعد بالکل خالی کر دیا جائے گا، جلسے اور دھرنے کے دوران ریاست مخالف نعرے بازی کی بالکل اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا جانی نقصان کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہو گی، جلسے و دھرنے میں ڈرون کیمرے کے استعمال کی بالکل اجازت نہیں ہو گی اور شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Next Post
پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار ضروری ہے:احسن اقبال
Fri Nov 25 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیز ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے خواتین کا کردار ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف مہم کے آغاز کے موقع پروفاقی وزیر ترقی […]
