شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار ضروری ہے:احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیز ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے خواتین کا کردار ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے زیر اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف مہم کے آغاز کے موقع پروفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی عمل میں خواتین کا کردار انتہائی کمزور ہے جبکہ پاکستان کی خواتین میں بہت صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو پیچھے رکھنے کیلئے مذہب کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ ایک انتہائی افسوس ناک بات ہے کیونکہ اسلام نے خواتین کو وراثت اور تعلیم سمیت کئی حقوق دیئے ہیں اور اسلام میں خواتین کو مالی خود مختاری دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 600 کی دہائی کے اوائل میں اسلام کے آغاز میں، پیغمبر اسلام (ص) نے خواتین کے حقوق کو وسعت دی جس میں وراثت، جائیداد اور شادی کے حقوق شامل تھے۔خواتین کے خلاف مظالم کی مذمت کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں خواتین کا مناسب احترام کیا جانا چاہیے، انہیں قومی ترقی میں مزید موثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے۔