لاہور: پاکستان نے بھارت کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی جسے بھارتی لابی کی جیت خیال کیا جا رہا ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یو اے ای سمیت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارتی پیشکش منظور کر لی ہے۔ یہ خبر کرکٹ قبضہ کے حوالے سے اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ حکمرانی کے حوالے سے “قبضہ گروپ” کو پاکستان کی طرف سے سخت مزاحمت کا خطرہ تھا اس خطرے کو ٹالنے کے لیے بھارت نے پاکستان کو مختصر سیریز کھیلنے پیشکش کی جسے پاکستان کی کرکٹ طرف سے منظور کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ مصروفیت کے باعث پاک بھارت سیریز کب ہو گی شیڈول نہیں بتایا گیا اور اب بھارتی پیشکش کو مان لینے کو یہی عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ملک بھارت کے حق میں ووٹ دے گا۔
Next Post
ذکاءاشرف بحالی کیس ،سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی
Mon Jan 27 , 2014
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی بحالی کے معاملے پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔عدالت عظمی کے 2 رکنی بینچ کے روبرو حکومتی وکیل عاصمہ جہانگیر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف ذکاءاشرف کو بحال کیا، عبوری کمیٹی کے ایس آر او کو معطل نہیں کیا۔ججز نے کہا […]
