لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ون ڈے ٹیم کے کوچ گراہم تھارپ کوٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں فٹنس مسائل سے دو چار رہنے والی انگلش ٹیم کی کار کردگی کو بہتر بنانے اور فٹنس مسائل کو حل کرنے کے لیے گراہم تھا رپ کو طلب کر لیاگیا ہے ۔ بیٹس مین جوئے روٹ کی ورلڈ کپ سے باہر اور اسٹورٹ براڈ سمیت ای این مورگن بھی انجریز کا شکار ہیں، تاہم تھارپ پر امید ہیں کہ انگلش بیٹس مین ورلڈ کپ میں اسپنروں کو اچھا کھیلیں گے۔ گراہم تھارپ کا کہنا تھا کہ اسپنروںکو کھیلنا ہمارے لیے کبھی آسان نہیں رہا ،اور نہ ہم نے مسلسل اسپنروں کے خلاف کھیلا ہے، اس لیے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو مزید ابھارنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں ان کھلا ڑیوںکو دیکھنا ہوگا جن کے پاس گیم کی منصوبہ بندی ہے اور بنگلہ دیش میں کھیلنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کھلاڑی بنگلہ دیش میں تیز کھیلنے اور بڑے اسکور کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔گراہم تھارپ کاکہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں اسپنسروں کا راج ہوگا کیونکہ ایشیا کپ کے تمام میچوں میں اسپنر چھائے رہے ، اسپنروںسے نمٹنے کے لیے ہمیں کھل کر کھیلنا ہوگا اور کوشش کر نی ہوگی کہ گیند کو زیا دی سے زیا دہ گراﺅند سے باہر پہنچادی جائے ہوسکتاہے کہ ہم باﺅلرزکو صحیح سمجھ نہیں پائیں ایسی صورت حال میں ہمیں دلبرداشتہ نہیں ہو نا چاہیے ، اتوارکے روز ویسٹ انڈیز کے خلا ف ہونے والی ہماری کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہم یہاں بیٹھ کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اسپنرز کے خلا ف بہت اچھا کھیلیںگے۔
Next Post
تھیبو کورٹوئس کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کی ترید
Tue Mar 11 , 2014
میڈرڈ: بلجیئم کی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر تھیبو کورٹوئس نے ریال میڈرڈ میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ اسپینش فٹ بال لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کی نمائندگی کر نے والے انٹر نیشنل گول کیپر کے بارے میں خبریں آرہی تھیں کہ انھوں نے اٹلیٹکو کے منیجر گل مکرن کو کہاہے کہ وہ اس سیزن […]
