جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ : اعظم اور مکران اسپورٹس سیمی فائنل میں

کراچی: سعودیہ اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میں جاری آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ میںاعظم اسپورٹس اور مکران اسپورٹس نے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعظم اسپورٹس نے مضبوط حریف ینگ عزیز آباد فٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن گول سلیم اللہ نے کیا ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں مکران اسپورٹس نے گلشن اسپورٹس شاہ فیصل ٹاﺅن کو 3-0سے زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی،فاتح ٹیم کی جانب سے نوید نے دو اور عمیر نے ایک گول اسکور کیا،کوارٹر فائنل میں ریفری کے فرائض محمد ریاض ،عبدالطیف بلوچ ،منصور علی ،سلیم شاہ اور نبی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر امیر محمد خان تھے ۔

Next Post

شہدادکوٹ: کاروکاری کے تنازعہ پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ،ایک شخص زخمی

Tue Oct 22 , 2013
شہدادکوٹ: شہداد کوٹ کے قریب کاروکاری کے پرانے تکرار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ میاں زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ کے قریب سنجر بھٹی تھا نے کی حدود گاﺅں پیر حسین شاہ میں بھٹی برادری کے دو فریقین میں کاروکاری کا پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس کے باعث ایک فریق بلوچستان نقل مکانی کر […]