نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی حلف برداری ملتوی

اسلام آباد (پی پی آئی)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ کے مطابق تقریب حلف برداری اب 7 مئی کو شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی ہوئی۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ ن لیگ نے پی پی قیادت کی اس بنیاد پر حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی، نامزدگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے آج شام چھ بجے حلف اٹھانا تھا۔یاد رہے کہ صدر  آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے  سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجا  تعینات کرنے، فیصل کریم کنڈی کو بطور گورنر خیبر پختونخوا اور  جعفر خان مندو خیل کو بطور گورنر بلوچستان  تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اذلان شاہ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست

Sun May 5 , 2024
ؒلاہور (پی پی آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف بھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔قومی ٹیم نے اپنے […]