سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اذلان شاہ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کی دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست

ؒلاہور (پی پی آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف بھی کامیابی سمیٹ لی ہے۔قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، صفیان خان، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ہفتہ کو میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے میں چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔