آفریدی کا ٹی 20کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ رہنے کااعزاز

دبئی: پاکستان کے اسٹار آل راﺅنڈرشاہد آفریدی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔دبئی کا میدان شاہد آفریدی کی ناقابل شکست اننگز سے یادگار بن گیا۔ بوم بوم آفریدی کا بلا ایسا بلا بنا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف فتح اور شاہد آفریدی کو عالمی اعزاز دلا گیا۔ قومی آل راونڈر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 9 ایوارڈز کے ساتھ دنیا کے نمبر ایک کرکٹر بن گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی بوم بوم اننگز سے ناصرف سری لنکا سے جیت چھین لی بلکہ آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن کو مین آف دی میچ ایوارڈ میں سرفہرست ہونے کے اعزاز سے بھی محروم کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب شین واٹسن اور محمد حفیظ آٹھ آٹھ مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Next Post

ٹی 20رینکنگ : قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی

Thu Dec 12 , 2013
دبئی: سری لنکا کے خلاف سیریز کا فاتحانہ آغاز کرکے قومی ٹیم ٹی 20رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔ اس سے گرین شرٹس نے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔ ساتھ ہی حفیظ الیون کو رینکنگ میں بھی ایک درجہ […]