شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ملک میں یاک کی فارمنگ کیلئے کوشاں

اسلام آباد (پی پی آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے ملک میں دیگراقدامات کے ساتھ ساتھ یاک کی فارمنگ پربھی توجہ مرکوزکررکھی ہے۔یاک گائے کی نسل سے تعلق رکھنے والے مویشوں میں شامل ہیجو ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں شامل پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں پایاجاتاہے۔بڑے سینگوں اور لمبے بالوں والے یہ مویشی انتہائی سرد علاقوں میں زندہ رہ سکتے ہیں۔اس وقت پاکستان میں یاک کی کل آبادی 18ہزار ہے جس کی نسل کی حفاظت اور افزائش میں بہتری کے ذریعے نہ صرف خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ برآمدی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔سخت ماحول میں رہنے کے باعث یاک کا گوشت، دودھ اور اس سے حاصل ہونے والے دیگر اجزا غذائیت اور صحت سے بھرپور ہوتے ہیں۔یاک کی فارمنگ کی بدولت برآمدات میں اضافے کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔