شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (پی پی آئی)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت کل کرے گا۔اتوار کو انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس عدالت عظمیٰ میں جمع کروا دی گئی ہے۔پیر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ کا جائزہ لے گی۔فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن رپورٹ 150 صفحات پرمشتمل ہے جسے کمیشن نے 33 گواہان کے بیانات کی روشنی میں تیار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انکوائری کمیشن کو کسی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے صرف بطور ثالث کردارادا کیا اور انہیں ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی اجازت حاصل تھی۔انکوائری کمیشن نے رپورٹ میں نتائج اخذ کرنے کے ساتھ 33 سفارشات بھی پیش کی ہیں۔