امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا

اوکلاہوما: امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں اوکلاہوما سٹی تھنڈرکی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹ کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ہونیوالے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ میچ میں میزبان ٹیم اوکلاہوما سٹی تھنڈر اور ہیوسٹن راکٹ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے اور دوسرے کوارٹرز میں ہیوسٹن راکٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ،تاہم تیسرے کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کم بیک کیا اور 5 پوائنٹ کی برتری حاصل کی۔ چوتھے کواٹر میں اوکلاہوما سٹی تھنڈر نے 8 پوانٹس کی برتری حاصل کی۔ میزبان ٹیم کو 98 کے مقابلے میں 106 پوائنٹس سے کامیابی حاصل ہوئی۔

Next Post

ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن

Wed Mar 12 , 2014
ڈربن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہاکہ آسٹریلیا بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ واحد ٹرافی ہے جو ابھی تک آسٹریلوی کرکٹ سے روٹھی ہوئی ہے ، آسٹریلیا کو2010کے ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی کے باوجود انگلینڈ کے ہا تھوں شکست کا سامنا […]