دبئی: انگلینڈ کے روی بوپارا ، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سمی اور مارلون سیموئلز کو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ برج ٹاون میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران جب بارہویں اوور میں روی بوپارا نے رنز بناتے ہوئے مارلون سیموئلز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر تینوں کھلاڑیوںکے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سمی نے بھی اس گفتگو میں حصہ لیا اور روی بوپارا کو سنائیں جس کے بعد فیلڈ امپائرز (Joel Wilson ) اور ( Peter Nero) نے مداخلت کر کے تینوں کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ دینے کی تنبیہ کی۔ آئی سی سی کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روی بوپارا پر میچ فیس کا 25 فیصد ، ڈیرن سمی پر 20 فیصد جبکہ مارلون سیموئلز پر 10 فیصد جرمانہ عائد ہوا۔
Next Post
امریکن نیشنل باسکٹ بال : اوکلا ہوما سٹی تھنڈر نے ہیوسٹن راکٹ کو ہرا دیا
Wed Mar 12 , 2014
اوکلاہوما: امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں اوکلاہوما سٹی تھنڈرکی ٹیم نے ہیوسٹن راکٹ کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں ہونیوالے باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ میچ میں میزبان ٹیم اوکلاہوما سٹی تھنڈر اور ہیوسٹن راکٹ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جارحانہ […]
