ٓٓآسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے فیورٹ ہے : شین واٹسن

ڈربن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہاکہ آسٹریلیا بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ واحد ٹرافی ہے جو ابھی تک آسٹریلوی کرکٹ سے روٹھی ہوئی ہے ، آسٹریلیا کو2010کے ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی کے باوجود انگلینڈ کے ہا تھوں شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔ شین واٹس اب تک کھیلے گئے چاروں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ا ن کا کہنا ہے کہ موجودہ آسٹریلوی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ میں شرکت کر نے والی تمام ٹیموں سے بہترین ٹیم ہے ، جنوبی افریقاکے خلا ف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے دوران واٹسن کا کہنا تھا کہ ہما رے پاس ایک سے نمبر دس تک تمام کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو تہس نہس کر نے کی صلا حیت رکھتے ہیں، اسی طرح ہمارے پاس عمدہ فاسٹ بولرزاور بہترین اسپنرز موجو د ہیں۔ واٹسن کا کہنا تھا کہ موجودہ اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں برصغیر کی کنڈیشن سے جلد ہی ایڈجسٹ کر لے گا ، ان کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں جو صلاحیت ہمارے اسکواڈ میں ہے شاید ہی کسی اور ٹیم میں ایسا ہو، ہم کسی بھی جگہ کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہم فیورٹ ہیں۔آسٹریلیا ورلڈ کپ سے پہلے جنوبی افریقا کے خلا ف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مصروف ہے جبکہ ورلڈ کپ میں ان کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف23مارچ کو ہو گا۔

Latest from Blog