شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پونچھ: بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیے

پونچھ (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران آج کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں،ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پولیس اہلکاروں نے ضلع میں آج دوسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے آج متعدد افراد گرفتار کر لیے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے ششی دھر کے قریب بھارتی فوج کی دو گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔بھارتی فورسز نے حملے کے فوراً بعد ضلع میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی تھی جو آج بھی جاری رہی۔