ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابی مہم کا آج آخری روز،رات12بجے کے بعدجلسوں، جلوسوں، کارنر میٹنگزپر پابندی

اسلام آباد(پی پی آئی)انتخابی مہم کا آخری روز 6 فروری، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مطلع کردیاعام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق  الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشنزایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ‘مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔