لاس ویگاس :نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں

لاس ویگاس: امریکی ریاست نیویڈا میں نیو فارمولاون ریس کی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔ دنیا بھر سے شامل ہونے والے ڈرائیورز کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا۔ ایف آئی اے فار مولاون ای چیمپئن شپ سیریز کی باقاعدہ رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر انجینئرز اور ڈرائیورز سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ الیکٹرک کار ریس میں فار مولا ون کے مقبول اور سابق ڈرائیورز بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ اس ریس میں دس ٹیموں کے بیس ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں۔ خصوصی ریس کے لیے مختلف شہروں میں فارمولا ون کی طرز کے انٹرنیشنل ٹریک بنائے گئے ہیں۔

Next Post

کیلیفورنیا : فیفا ورلڈ کپ کیلئے امریکی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز

Wed Jan 8 , 2014
کیلیفورنیا: امریکا میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔برازیل میں رواں سال دنیا کے سب سے بڑے میگا ایونٹ فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہرکارسن میں تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی فٹبال ٹیم کے کوچ جورگن کلن مانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے […]