سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ،4 اضلاع NA260 میں شامل

چاغی، نوشکی، خاران(پی پی آئی)پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقے عام طور پر ایک ضلع یا دو تحصیلوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور ایک قومی حلقے میں صوبائی اسمبلی کی دو یا تین نشستیں شامل ہوتی ہیں۔ لیکن وطن عزیزمیں NA260 ایک ایسا حلقہ ہے جس میں پورے چار اضلاع   چاغی، نوشکی، خاران اور واشک سما گئے ہیں اور یہ رقبے کے لحاظ سے بھیء پاکستان کا سب سے بڑاحلقہ ہے۔ اس حلقے کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ایران اور افغانستان دونوں کی سرحدیں لگتی ہیں۔اس حلقے میں شامل علاقے 2018 کے انتخابات میں این اے 268 میں تھے یا یوں کہیں کہ یہ حلقہ این اے 268 تھا۔2024 کے انتخابات میں یہاں سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے محمد عثمان بادینی امیدوار ہیں جو پچھلا الیکشن بھی جیت گئے تھے۔  پی پی آئی کے مطابق ان کا مقابلہ ن لیگ کے فتح محمد حسنی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ہاشم نوترزئی۔ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ غلام قادر اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر بلوچ سے ہوگا۔رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا حلقہ ہونے کے باوجود این اے 260 کی آبادی لگ بھگ اتنی ہی ہے کہ جتنی باقی قومی اسمبلی کی حلقوں کی یعنی 10 لاکھ 40 ہزار۔ واضح رہے کہ حلقہ بندی آبادی کی بنا پر کی جاتی ہیں تاکہ ملک کے تمام حصوں میں رہنے والوں کو مساوی حق نمائندگی ملے۔تاہم بڑے حلقے اکثر ووٹروں کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں کیونکہ انہیں پولنگ اسٹیشنوں تک میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔