آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل کا نیا عالمی ریکارڑ

زیورخ:آسٹریا کے سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے سائیکلنگ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ سوئٹزر لینڈ کے ورلڈ سائیکلنگ سنٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میتھیاس برانڈل نے عالمی ریکارڑ قائم کیا ۔ 24 سالہ سائیکلسٹ میتھیاس برانڈل نے51.85کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں مکمل کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔ ان سے پہلے جرمنی کے جینز ووئیگٹ نے.101 51 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے میں طے کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔ میتھیاس برانڈل نے آسٹریا کی قومی چمپینز شپ میں تین دفعہ چمپین رہ چکے ہیں۔

Next Post

روزٹیلر کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Fri Oct 31 , 2014
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین روز ٹیلرنے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی شرکت کو مشکوک قرار دیا ہے۔ روز ٹیلر کا کہنا ہے کہ میں سو فی صد فٹ نہیں ہوں اور جب 75سے80فی صد فٹ ہوں اور دورے پر جائیں تو یہ کچھ اچھا تاثر نہیں ہوتا۔ ٹیلر نے کہا کہ میں نے بیٹنگ بھی شروع […]