روزٹیلر کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ولنگٹن:نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹسمین روز ٹیلرنے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اپنی شرکت کو مشکوک قرار دیا ہے۔ روز ٹیلر کا کہنا ہے کہ میں سو فی صد فٹ نہیں ہوں اور جب 75سے80فی صد فٹ ہوں اور دورے پر جائیں تو یہ کچھ اچھا تاثر نہیں ہوتا۔ ٹیلر نے کہا کہ میں نے بیٹنگ بھی شروع کی ہے اور ممکنہ طور پر پیر کو ہونے والے وارم اپ میچ میں حصہ لوں گا جس کے بعد میڈیکل اسٹاف جو فیصلہ کریں گے اسی حساب سے آگے بڑھیں گے۔ روز ٹیلر 23ستمبر کو کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

Next Post

آئی سی سی چیئرمین کی نیپال اور یوگنڈا کوڈویژن ٹو میں شامل ہونے پر مبارک باد

Fri Oct 31 , 2014
دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین سری نواسن نے نیپال اور یوگنڈا کو آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارک باد دی ۔ نیپا ل اور یوگنڈا کوالالمپور میں ہوئے ڈویژن تھری کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈویژن ٹو کے کوالیفائی کرلیا تھا ،فائنل میں نیپال نے یوگنڈاکو 62رنز سے ہرادیا۔ نیپال اور یوگنڈا […]