کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے جاری ہڑتال ختم ہو گئی۔کوئٹہ میں پولٹری ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی، پولٹری ڈیلرز کی ہڑتال ختم ہونے کیبعد شہر میں مرغی کے گوشت کی دکانیں کھل گئیں۔دکانیں کھلنے کے بعد کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 700 روپے کلو جبکہ زندہ مرغی کی قیمت 600 روپے مقرر کردی گئی۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کے ریٹ کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیلر،سپلائر اوردکاندار کے منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے، شہریوں نے دو ہفتوں سے جاری پولٹری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے سرکاری نرخ نامے پر گوشت کی فراہمی کیخلاف ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی