روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان ٹاؤن کو جلانے کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت میں 24 مئی تک توسیع کر دی۔بعد ازاں عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سلمان صفدر کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کو یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔واضح رہے کہ 10 مئی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر آئندہ سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔