گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے صبح ساڑھے 7 بجے سے 1 بجے تک کھلیں گے، نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو ہوں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں تک رہیں گے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

403 ملازمین کو احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا

Fri May 17 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے مطابق اس وقت 403 سرکاری ملازمین احتساب آرڈیننس کے تحت ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں،80 سرکاری ملازمین اس وقت نیب انکوائریز بھگت رہے ہیں، 90 سرکاری ملازمین کے کیسز تحقیقات کی سطح پر ہیں۔دستاویز میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ تحقیقات یا […]