کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی پیداوار کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اضافی پیداوار کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسیچنج کو آگاہ کردیا۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق ناشپا کنواں سے 530 بیرل یومیہ اضافی خام تیل کی پیداوار حاصل ہوئی ہے، جبکہ اشپا ویل 10 سے تیل کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 1870 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق ناشپا کنواں سوئی نادرن گیس پائپ لائن نیٹ ورک میں 7.02 ملین معکب فٹ گیس دے رہا ہے اس کے علاوہ کنواں سے ایل پی جی کی پیداوار 10 ملین ٹن یومیہ ہے۔