نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کا کیس،22تک حکومت سے جواب طلب

(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر کسی نان فائلرکے نام پر سم اس کا بچہ یا بچی استعمال کر رہا ہے تو اس کا کیا کریں گے؟ مزدور غریب آدمی کیا کرے گا، جس نے خود کو رجسٹرڈ ہی نہیں کرایا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوٹس کسی غریب کو نہیں جائے گا،نان فائلرز کو نومبر 2023 سے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں،پی پی آئی کے مطابق عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر22 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام ا?باد ہائی کورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس میں ڈر یہ ہوتا ہے کہ ایف بی آر والے ہر ایک کو اپنے لوپ میں لے لیتے ہیں، اب ہر بندہ جا جا کر بتاتا رہے کہ ایسا نہیں ہے، اب کون کون جائے گا ایف بی ار کے پاس کوئی رولز ریگولیشنز بھی تو دیں نہ۔بعد ازاں عدالت نے سمز بلاک کرنے سے متعلق نجی کمپنی کے خلاف کارروائی سے روکنے کے حکم امتناع کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 مئی تک جواب طلب کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ناشپا کنویں سے 530 بیرل یومیہ اضافی خام تیل کی پیداوار حاصل

Fri May 17 , 2024
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی پیداوار کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اضافی پیداوار کے حوالے سے  پاکستان سٹاک ایکسیچنج کو آگاہ کردیا۔ ذرائع رپورٹ کے مطابق ناشپا کنواں سے 530 بیرل یومیہ اضافی خام تیل کی […]