اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈاپور کو سوالنامہ فراہم کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ دیا، عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگے ہیں۔ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔