چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں:مصباح الحق

لاہور: پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ چار پانچ کھلاڑیوں کی عدم کارکردگی کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار ہے، آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کم بیک کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور ہمیں فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی کمی محسوس ہوگی۔ رنز نہ کرنے والے چار سے پانچ بیٹسمین شکست کا سبب بن رہے ہیں امید ہے جلد اپنی خامیوں پر قابو پا کر بیٹنگ لائن کلک کرے گی اور بہترین پرفارمنس پیش کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکست کی ذمہ داری کپتان پر نہیں ڈالی جاسکتی کرکٹ کے اصل مسائل حل کرنے چاہیے۔ کپتان بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ آرام کا مشورہ دینے کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں تھیں۔

Next Post

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال دوستانہ میچ کے لئے ارجنٹائن پہنچ گئے

Tue Nov 19 , 2013
بیونس آئرس: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار رافیل نڈال ارجنٹائن پہنچ گئے، بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔رافیل نڈال ان دنوں دورہ جنوبی امریکہ پر ہیں جس میں وہ ارجنٹائن پہنچے تو بیونس آئرس کے مئیر نے ان کا خصوصی استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا کہنا تھا […]