پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سعودی عرب میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔چاروں ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان چند ماہ قبل عمرے کے ویزے پر سعودی عرب گئے تھے۔ ملزمان کا تعلق خانیوال اور ملتان سے ہے۔پی پی آئی کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران بھیک مانگتے رہے۔ملزمان کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کردیا گیا۔پاکستان سمیت متعدد پس ماندہ ممالک سے بہت سے لوگ عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جاکر وہاں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھیک مانگتے پائے گئے تھے۔ سعودی حکومت سرِعام بھیک مانگنے والوں کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیتی ہے۔
Next Post
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، متعدد زخمی، 3 جاں بحق
Sat May 18 , 2024
بشکیک(پی پی آئی)کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، تشدد سے متعدد طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے شہر بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کی لڑائی شروع ہوئی جس کی زد […]
