اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا، محسن نقوی مضبوط امیدوار

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے گورننگ بورڈ کا اجلاس  منگل کوہوگا۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور صدارت کریں گے۔گورننگ بورڈ اجلاس کے لئے جاری نوٹس کے مطابق بورڈ کے تمام 11  ممبران کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران میں مصطفی رمدے، سید محسن رضا نقوی، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ جدگل شامل ہیں۔دیگر میں تنویر احمد، طارق سرور، محمد اسماعیل قریشی، ڈاکٹر انوار احمد خان، جاوید اقبال اور اسامہ اظہر شامل ہیں۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔